• news

 نوشہرہ ورکاں: قدیمی بڑے قبرستان کی خصوصی صفائی شروع،اے سی کا دورہ


نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہر طارق وٹو نے قبرستانوں کی صفائی کے لیے میونسپل کمیٹی کی سپشل ٹیم تشکیل دے دی ٹیم نے شہرکے قدیمی قبرستان میں صفائی کا کام شروع کردیا ،جس کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر  نے قدیمی بڑے قبرستان کا دورہ بھی کیا انہوں نے سینٹری انسپکٹر محمدلقمان کو ہدائت دی کہ قبرستان سے جھاڑیاں کا مکمل خاتمہ کیا جائے قبروں کو محفوظ رکھنے کے لئے جانوروں کو قبرستان میں داخل نہ ہونے دیا جائے قبرستان کے تمام گڑھوں کو مٹی سے بھرا جائے انہوں نے گورکن کی نشاندہی پر آوارہ کتوں کو فوراً تلف کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ قبروں کا احترام ہمارا مذہبی فریضہ ہے ہر مسلمان کو چاہیے کہ قبروں کا احترام اور دیکھ بھال کریں تاکہ میت کی بیحرمتی اور تقدس پامال نہ ہو اسکے علاوہ  گلی محلوں اور سڑکوں کی صفائی کے علاوہ قبرستانوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے عوام الناس کو فرق نظر آنا چاہئے اور عوام کوشہر کی صفائی کے حالات میں بہتری نظر آئے ۔

ای پیپر-دی نیشن