عام انتخابات میں ن لیگ کا صفایاہو جائیگا:عمر مشتاق
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا ہے کہ شیخوپورہ عمران خان کا مضبوط قلعہ ہے جہاں سے عام انتخابات میں نواز لیگ کا صفایاہو جائے گا وفاقی حکومت آئین سے کھلواڑبند کرے اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں انتخابات لازم ہیں یہ بھی قومی مطالبہ ہے کہ انتخابات 2023 ایک ہی دن ہوں آئین سے فرار کا عمل عدمِ استحکام کے عمل کو تیز کر دیگا مہنگائی، بے روزگاری، تجارت صنعت وزراعت کا پہیہ جام ہونے سے غریب اور سفید پوش طبقہ کیلئے زندگی گزارنا ناممکن ہوگیا ہے مراعات یافتہ اور امیر طبقہ کو مہنگائی، یوٹیلٹی بلز میں جتنا بھی اضافہ ہو جائے انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی شکل میں مراعات یافتہ طبقہ اور سیاسی مفاد پرست گروہ ملک وملت پر مسلط ہے۔