حکمران اتحاد عمران خان سے خوفزدہ ہے: چوہدری مشتاق
کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما وسابق ناظم چوہدری مشتاق احمد زیلدار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئین سے کھلواڑ بند کرے اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں انتخابات لازم ہیں یہ بھی قومی مطالبہ ہے کہ انتخابات 2023 ایک ہی دن ہوں آئین سے فرار کا عمل عدمِ استحکام کے عمل کو تیز کر دیگا مہنگائی، بے روزگاری، تجارت صنعت وزراعت کا پہیہ جام ہونے سے غریب اور سفید پوش طبقہ کیلئے زندگی گزارنا ناممکن ہوگیا ہے حکمران اتحاد عمران خان سے خوفزدہ ہے۔