پتوکی : پولیس کی لاپروائی‘ شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ
پتوکی (نمائندہ نوائے وقت)تھانہ سٹی پولیس کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث شہر کے گنجان آباد علاقوں محلہ ملک پورہ،احمد نگر،عباس پارک،بستی دراب خاں،مدینہ کالونی سمیت دیگر میں چوریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا شہر ی قیمتی اشیاء سمیت نقدی سے محروم ہونے لگے جس پر ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ دنوں اللہ رکھا اپنی بیوی کے گردے کا آپریشن کرانے کی غرض سے لاہور گیا تو واپس آیا چور گھر کا صفایا کرچکے تھے عباس پارک میں میونسپل کمیٹی کے مالی کی سائیکل چوری ہوگئی جبکہ محلہ احمد نگر میں شہری کا رکشہ اور دیگر اشیا ،چوروں کی جانب سے واپڈا کے برقی آلات تک بھی چوری ہو رہے ہیں جن میں تاریں،میٹرسمیت دیگر اشیائ،شہریوں کے واٹر پمپس وغیرہ شامل ہیں علاقہ مکینوں نے آئی جی پنجاب سمیت آر پی او شیخوپورہ،ڈی پی او قصورسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقہ میں مکین جرائم پیشہ افراداور جوئوں کے اڈوںسمیت منشیات کی خرید و فروخت سمیت استعمال میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں۔