موجودہ سیاسی عدم استحکام عمران خان کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے: سید سجاد حسین
نواں کوٹ(نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و پی پی 141 کے امیدوار سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام عمران خان کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے تحریک انصاف نے تشدد پسندی ،گالم گلوچ کی سیاست کو متعارف کروا کر دنیا میںپاکستان کے امیج کو بری طرح مسخ کیا ہٹ دھرمی ،ضد ،انا کی وجہ سے آج ہم اس مقام پر پہنچے ہیں سیاست بڑی تحمل مزاجی ،بردباری کا نام ہے۔
مسلم لیگ (ن) گراس روٹ لیول پر ترقی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔