• news

سماجی شخصیت ملک سجاد حسین کا 1000 من گندم مستحق افراد میں تقسیم کرنے کا اعلان


سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی)چک نمبر42مرڑ کی سماجی شخصیت ملک سجاد حسین آف سعودی عرب نے اپنے گاؤں کے آٹے کی فراہمی اور قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پریشان افراد کیلئے گندم کی تقسیم کا کوٹہ بڑھانے کا اعلان کردیا،جس کے تحت گائوں میں 1000من گندم ان کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے تقسیم کی جائے گی، بیوہ خواتین اور معذور افراد جن کا کوئی دوسرا روزگار نہیں ہے، ان کو ترجیح دیتے ہوئے پورے سال کی ضرورت کے مطابق گندم دی جائے گی۔
،مستحق اور کم آمدنی والے افراد کو 4 من گندم فی کس خاندان دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن