ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس
قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری، ڈی او انڈسٹریز محمد شفیق،انجمن تاجران کے عہدیداروں سمیت دیگر متعلقہ افسر موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز چونیاں محمد عامر بٹ، پتوکی اویس سرور، کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جن میں چاول باسمتی سپر 300روپے فی کلو گرام،دال چنا باریک220روپے فی کلو‘ دال چنا موٹی230روپے فی کلو‘دال مسور موٹی 245روپے فی کلو‘دال ماش 410روپے فی کلو گرام، دال مونگ 240 روپے فی کلو گرام،سیاہ چنا باریک 210روپے فی کلو گرام‘سیاہ چنا موٹا 220روپے فی کلو گرام‘سفید چنا باریک 310روپے‘سفید چنا موٹا 350، بیسن 230روپے فی کلو گرام‘چینی بمطابق گورنمنٹ پالیسی‘ روٹی تندوری 100گرام 15روپے،سادہ نان 100گرام 20روپے، گوشت چھوٹا (مٹن) 1300روپے فی کلو، گوشت بڑا600روپے فی کلو، دودھ کھلا فی لٹر 120روپے، دہی 130روپے فی کلو، گوشت برائلر، سبزی و فروٹ، انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے۔