یونٹی گروپ ڈی سی کالونی کے مکینوں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے:امتیاز ساہی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)یونٹی گروپ کے امیدوار برائے صدر چوہدری امتیاز احمد ساہی ،امیدوار برائے سیکرٹری عاطف افتخار چیمہ، امیدوار برائے نائب صدر عامر یعقوب وڑائچ اور امیدوار برائے فنانس سیکرٹری زاہد خان نیازی نے کہا ہے کہ یونٹی گروپ ڈی سی کالونی کے مکینوں کی فلاح وبہبود اور سوسائٹی کی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے مدمقابل گروپس الیکشن سے فرار کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ، یونٹی گروپ انکی تمام مذموم کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور انہیں الیکشن میں ووٹوں کی طاقت سے شکست سے دوچا ر کرینگے ، ڈی سی کالونی کے رہائشی 12 مارچ کو ان درخواست بازی اور الزام تراشیاں کرنے والوں کا محاسبہ کرینگے۔
، یونٹی گروپ کامیابی کے بعد سوسائٹی میں مسائل کو احسن طریقے سے حل کرے گا اور سوسائٹی میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔