ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے زیراہتمام ’’رول آف لا کانفرنس‘‘
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے زیراہتمام ’’رول آف لا کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل سکندر سندھو نے کی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل سکندر سندھو نے کی۔ جبکہ سیمینار میں جنرل سیکرٹری رائے رضوان کھرل‘ سابق صدر رائے قاسم مشتاق کھرل ، رانا مجیب افضل خاں‘ راناظہیر احمد اور رائے شجرعباس کھرل سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑتے رہیں گے کیونکہ ملک ، ریاست اور ادارے قانون کے تابع ہوں گے تو ہی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔