نئے ایم ڈی کے آنے سے افسروں کی رکی پرموشن پر عملدرآمد بھی ہوگا : احسان اللہ بھٹی
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) صدر سوئی نادرن ایگزیکٹو ایسوسی ایشن اور جنرل منیجر سوئی گیس شیخوپورہ ریجن احسان اللہ بھٹی نے سوئی گیس کے نئے ایم ڈی عامر طفیل کو مبارکباد دیتے کہا ہے کہ عامر طفیل ایک محنتی دیانتدار افسر ہیں ان کے ایم ڈی بننے سے سوئی گیس جیسے بڑے ادارے میں افسروں اور ملازمین کے مسائل حل ہونگے جبکہ صارفین کو بھی گیس کی سپلائی بہتر ہو گی پریس ریلیز میں احسان اللہ بھٹی نے کہا کہ سوئی گیس ایگزیکٹو ایسوسی ایشن بورڈ کے ڈائریکٹرز کے فیصلے کے مطابق عامر طفیل کو ایم ڈی سوئی گیس لگانا پر محکمے کے ملازمین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں نئے ایم ڈی کے آنے سے افسروں کی انکریمنٹ اور رکی ہوئی پرموشن پر عملدرآمدبھی ہوگا ۔