حکومت گوجرانوالہ میں انسولین،شوگرکی ادویات دستیاب کرائے:چیمبر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب، سینئر نائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے حکومت پنجاب کی توجہ ایک انتہائی اہم مسئلے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر خصوصا گوجرانوالہ میں انسولین دستیاب ہے اور نہ ہی شوگر کے مریضوں سے متعلقہ دی جانے والی ادویات میسر ہیں۔ شوگر میں مبتلا مریض ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید تنا کا شکار ہو چکے ،کئی ایسے مریض ہیں جنکی بروقت شوگر کی ادویات نہ ملنے کی وجہ سے حالت انتہائی غیر ہو چکی ۔ ان کے لواحقین اپنے عزیز کی صورتحال کو دیکھ کر انتہائی پریشان ہیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پنجاب بھر خصوصا گوجرانوالہ میں انسولین اور شوگر کے مریضوں کو دی جانے والی دیگرادویات کی دستیابی کو ہر ممکن اور فوری طور پریقینی بنایا جائے۔ تاکہ مریضوں کو بروقت ادویات دستیاب ہوں اور انہیں مزید کسی خطرناک صورتحال سے بچایا جا سکے۔ صورتحال انتہائی غیر تسلی بخش ہے لہذا فوری ایکشن لیتے ہوئے اس مسئلہ کو فوری حل کیا جائے۔