سٹاک ایکسچینج میںمندا : انڈیکس 41 ہزار پوائینٹس کم ،73 ارب ڈوب گئے
کراچی ( کامرس رپورٹر )آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول مذاکرا ت میں فی الوقت خاص پیش رفت نہ ہونے اور مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں اضافے کے خدشات پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن مندی کی زد میں آگئی ،کے ایس ای100انڈیکس 400سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی اور انڈیکس40600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے73ار ب روپے سے زائد ڈو ب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب روپے سے گھٹ کر63کھرب روپے کی پست سطح پر آگیا ،کاروباری مندی سے71.88فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں444.97پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41118.61پوائنٹس سے گھٹ کر40673.64پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 180.23پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15505.18پوائنٹس سے کم ہو کر15324.95پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27319.74پوائنٹس سے کم ہو کر27009.12پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 73ارب9کروڑ40لاکھ16ہزار567روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب 29ارب 97کروڑ 82لاکھ40ہزار164روپے سے گھٹ کر 63کھرب 56ارب 88کروڑ 42لاکھ 23ہزار596روپے رہ گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کو4ارب روپے مالیت کے 9کروڑ27لاکھ17ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو4ارب روپے مالیت کے 11کروڑ3لاکھ66ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 313کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے65کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،225میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام63لاکھ95ہزار ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ 53لاکھ83ہزار ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 43لاکھ93ہزار ،سنر جیکوپاک 41لاکھ34ہزار اور بینک آف پنجاب39لاکھ94ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پریمیم ٹیکسٹائل کے بھائو میں36.46روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 546.46روپے ہو گئی اسی طرح 28.63روپے کے اضافے سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 778.73روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان میض کے بھائو میں 689.25 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 8500.75روپے ہو گئی اسی طرح 149.24روپے کی کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 1840.75روپے پرآ گئی۔