صنعت کاروں کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے:اظہر علی
لاہور(کامرس رپورٹر )سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ٹریڈ یونین ملک اظہر علی کی سربراہی میں ڈائریکٹر ای پی اے نادیہ ثاقب سے ملاقات کی اور صنعت کاروں کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر صدر ٹریڈ یونین نے ڈائریکٹر ای پی اے سے کہا کہ جو یونٹ مضر صحت پانی کو نالے میں نہیں خارج کرتے انہیں فضلہ پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب سے استثی دی جائے کیونکہ سندر اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے وقت صنعت عکاروں کو یقین دھانی کروائی گئی تھی کہ یہاں کمبائنڈ ایفلوئنٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگے گا جوکہ تاحال نہیں لگایا گیا جبکہ اب صنعت کاروں کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے جوکہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکن نہیں ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ای پی اے نادیہ ثاقب نے کہا کہ میں ذاتی طور پرصنعتکاروں کے مسائل کو دیکھوں گی اور ان کے حل کے لیئے ہر ممکن قانونی کوشش کروں گی اور اگر کمبائنڈ ایفلوئنٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے بارے میں اس سے قبل پیڈمک کے ساتھ خط و کتابت ہوئی ہے تو وہ بھی مہیا کی جائے تاکہ پیڈمک کو اس پر عمل درآمد کے لیئے پابند کیا جا سکے۔