نامورمویشی پال فارمر احمد ملک کا یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کا دورہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)ملتان کے نامورمویشی پال فارمر احمد ملک نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کا دورہ کیا اور وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر نسیم احمد کے ساتھ ملا قات کی ۔ ملا قات کے دوران پرو فیسرڈاکٹر نسیم احمد نے احمد ملک کو ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی و تحقیقی پرو گرا مو ں ، جانورو ں میں پا ئی جانے وا لی بیما ریو ں کی تشخیص اور علا ج معا لجے کے حوا لے سے طبی و ایڈ وائزری سروسز کے بارے میں بتا یا نیز لا ئیو سٹا ک سیکٹر/ ڈیری اینیمل کو درپیش لمپی سکن، ہیمو ریجک بخار ،منہ کھر اور پتے کی مہلک بیما ریو ں کی روک تھام سے متعلقہ ویٹر نری یونیورسٹی کی جانب سے ادا کی گئی کا وشو ں کے بارے میں آ گا ہ کیااُ س مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے احمد ملک نے ویٹر نری یونیورسٹی کی جانب سے جا نورو ں/ مویشیو ں کے علا ج معا لجے کے حوا لے سے دی جانے والی طبی و تشخیصی سروسز کو سرا ہا نیز اُ نہو ں نے یونیورسٹی کے طلبہ کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیئے اپنے لا ئیو سٹاک فارم ہا ئو س پر انٹر ن شپ کے موا قع مہیا کرنے پر بھی اما دگی ظا ہر کی۔