• news

منی بجٹ غریب عوام کی جانیں لینے  کا پروانہ ہے :کاشف معراج 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)وزیراعلیٰ کے سابق مشیر وانصاف یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کاشف معراج گجر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے سے عوام زندہ درگور ہوکر رہ جائیں گے منی بجٹ غریب عوام کی جانیں لینے کا پروانہ ہے آئی ایم ایف کی آنکھو ں میں آنکھیں ڈا ل کر باتیں کرنے اور آئی ایم ایف سے ذاتی روابط کا دعویدار اب بھیگی بلی بن گیا ہے انکی پریس کانفرنسز انکی شکست اور عالمی اداروں کا موجودہ حکومت پر عدم اعتماد کے اظہار کے علاوہ کچھ نہیں ہے جبکہ حکمران طبقہ کے پاس تقریروں، میڈیا ٹاک اور طفل تسلیوںکے علاوہ کچھ نہیں ہے ملک بحرانوں کے دلدل میں ڈوب رہا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری معراج خالد گجرکے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پر زاہد نواز چدھڑ،عاشر عظیم یزدانی سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔

ای پیپر-دی نیشن