اچھا ہے قلندرز کیخلاف نہیں کھیلا،شاہین حارث ، زمان کا سامنا کرنا پڑتا: فخرزمان
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے بیٹر فخر زمان نے اپنی ٹیم کی باؤلنگ لائن کی تعریف کی ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں گزشتہ شب کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا مقابلہ ہوا جس میں کنگز نے قلندرز کو باآسانی 67 رنز سے شکست دی۔ فخر زمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ سارے فاسٹ باؤلرز ہمارے پاس ہیں، اچھا ہے کہ میں لاہور کے خلاف نہیں کھیلا ورنہ شاہین، حارث اور زمان کا سامنا کرنا پڑتا۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں، میں امام الحق، شاداب خان اور محمد رضوان سے مشاورت کرتا ہوں، جب کوئی کھلاڑی گرے تو ہم سب اس کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی تھی۔ اْنہوں نے کہا تھا کہ بابر اعظم اپنے کرکٹ کیریئر میں ابھی مزید کئی ریکارڈز توڑ سکتے ہیں، وہ بطور بیٹر اور کپتان مجھ سے کئی گنا آگے ہیں۔ اْنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بابر اعظم کو کھیلتا دیکھنا مجھے اچھا لگتاہے لیکن انہیں مزید تھوڑی سی اور بہتری کی ضرورت ہے اور آنے والے دنوں میں بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان بن سکتے ہیں۔