شیڈو منسٹر افضل خان کا بھارت کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج
لندن (نوائے وقت رپورٹ) شیڈو منسٹر افضل خان نے بھارت کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج کیا ہے۔ ایم پی افضل خان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کب بھارت میں آزادی اظہار رائے پر پابندی کا اقرار کرے گی۔ بھارتی حکومت کا اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ایک اور مثال ہے۔ بی جے پی حکومت نے 2020ء میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفاتر بند کر دیئے تھے اور ایمنسٹی کے بھارت میں اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے تھے۔ بھارت نے اقلیتی افراد پر مقدمات قائم کرنے کی بھی کئی مثالیں موجود ہیں۔