• news

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن تین بجے طلب کر لیا گیا۔ کابینہ اجلاس کا تین نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تین نکاتی ایجنڈے کے مطابق کابینہ میں توشہ خانہ پر بین الوزارتی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ بجلی کے حالیہ بریک ڈاؤن پر رپورٹ بھی پیش ہو گی۔ واہگہ بارڈر کے ذریعے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھجوانے کی اجازت کا معاملہ پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن