• news

دو دن میں بڑے رول اوور قرض کی خوشخبری ملنے والی ہے: سیکرٹری خزانہ


 اسلام آباد (نیٹ نیوز) سیکرٹری خزانہ حمید یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ دو دن میں پاکستان کو بڑے رول اوور قرض کی خوشخبری ملنے والی ہے اور یہ رول اوور دوست ممالک کے علاوہ ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ نے  آئی ایم ایف سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 99 فیصد معاملات طے ہو گئے ہیں اور اگلے دو سے تین دن میں سیٹلمنٹ ہوجائے گی۔ پاکستان کے معاشی چیلنجز فوری طور پر ختم نہیں ہونگے تاہم اگلے دو سے تین ماہ میں حالات معمول پر آجائیں گے۔ پاور سیکٹر میں گردشی قرض کو کنٹرول کرنا ہے، یہ اضافہ ملک برداشت نہیں کر سکتا، ایف بی آر کے ٹیکس محاصل تو درست سمت میں ہیں تاہم پاور سبسڈی کو ختم کرنا ضروری ہے، ٹارگٹ سبسڈی دی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کہنے پر کمیٹی کا اجلاس تین ہفتے مؤخر کیا لیکن وہ آج بھی اجلاس میں نہیں آئے۔

ای پیپر-دی نیشن