ایران میں 5.2 شدت کا زلزلہ
فارس(آئی این پی)ایران کے جنوب مغربی صوبے فارس میں5.2کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے،ایران قومی سسمولوجک مرکز کہا کہنا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 9بج کر 35منٹ پر 5.2کی شدت کا زلزلہ آیا ۔ زلزلے کا مرکز صوبہ فارس کے گاوں 'دورز' میں اور زیرِ زمین گہرائی 10کلو میٹر تھی،زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔