معروف برانڈ کا 5 کلو آئل کنستر 3300 16 کلو گھی 9200 کا ہو گیا
فیروزوالہ (نامہ نگار) مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معروف برانڈ کے 5 کلو آئل کے کنستر کی قیمت چند روز کے دوران 2500 روپے سے بڑھ کر 3300 روپے ہوگئی ہے اور 16 کلو بناسپتی گھی کی قیمت 6700 روپے سے بڑھ کر 9200 روپے ہوگئی ہے۔