حافظ آباد میں محکمہ صحت کی کارروائی 392 کلو مردہ مرغیاں تلف
حافظ آباد+گوجرانوالہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عظمیٰ شہزادی کی سربراہی میں میٹ سیفٹی ٹیم کی پنڈی بھٹیاں انٹرچینج پر بڑی کارروائی، 392 کلو مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔ مضر صحت چکن گاڑی نمبر UK-4048 میں سپلائی کی جا رہی تھیں۔
مردہ گوشت سپلائی کرنے والے نعمت نامی شخص کے خلاف موقع پر ایف آئی آر درج کروا دی گئی جبکہ مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا گیا۔ مزید برآں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے مختلف ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھی۔