• news

 پاکستان پالیسیوں کے نفاذ سے خواتین کے لیے 7.3ملین نئی ملازمتیں پیدا کر سکتا ہے، عالمی بنک 


 اسلام آباد(آئی این پی )  عالمی بنک نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کے کامیاب نفاذ سے خواتین کے لیے تقریبا 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکتیں ہیں۔ پاکستان میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کے کامیاب نفاذ سے خواتین کے لیے تقریبا 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکتیں ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹوئٹ میں پاکستان میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے مزیدکہا کہ خواتین اور مردوں کے درمیان ملازمت کے فرق کو کم کرکے پاکستان 23 فیصد تک جی ڈی پی حاصل کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن