• news

کرونا:مزید 32نئے کیس،11مریضوں کی حالت تشویشناک


اسلام آباد (خبرنگار)قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے32کیس رپورٹ ہوئے جن میں 11مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران3ہزار265کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے32 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.98 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن