صدرعلوی کی بات نہ مانی توآئینی بحران پیداہوگا ،شیخ رشید
راولپنڈی (وقائع نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر کا فیصلہ آئینی اورقانونی ہے علوی کی بات نہ مانی گئی توآئینی بحران پیداہوگا ملک بندگلی میں چلاجائے گا عمران خان نے عدالت میں پیش ہوکر عدلیہ کا وقار بلند کیا غریب ایڑیاں رگڑ کر مر رہا ہے اور IMF کا فیصلہ کولڈ سٹوریج میں پڑاہے میرے ٹوئیٹر سے خوفزدہ حکومت جان لے کہ 23 فروری کو مری میں میڈیا سے خطاب کروں گا انہوں نے کہا کہ نامکمل کورم سے 170 ارب روپے کا ضمنی مالیاتی بجٹ منظور کرانا جمہوریت کی توہین ہے ان خیالات کا اظہار لال حویلی سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوامی سواری کے بجائے مخصوص نجی طیاروں پر سفر کرتے ہیں کیونکہ چورکے نعرے سے ڈرتے ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف میرے گھرکی ڈکیتی پرتحقیقات کرائیں اور میرے موبائل فون واپس کروائیں کیوں کہ پولیس مال دینے سے انکاری ہے اور کسی اور طرف اشارہ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ صدر کو چاہیے کہ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں کیونکہ کل 170 ارب کامنی بجٹ 60 لوگوں نے پاس کیا ہے اور ایوان کی کاروائی کے لیے 86 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے کئی سرکاری اراکین بھی حکومت کے ساتھ نہیں اور خود حکومت کے اتحاد میں پھوٹ پڑ چکی ہے کل لاہور کی عوام نے باہر نکل کرایوان کے ستونوں کو ہلا دیا ہے حکومت کی تاش بکھرنا شروع ہوگئی ہے اور آفتاب سلطان کا استعفی اس کی پہلی کڑی ہے ملک کا آئینی بحران شدید سے شدید تر ہوتا جارہا ہے IMFکی صدرنے کہا ہے غریبوں پرنہیں امیروں پرٹیکس لگائیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے نیب ترامیم پر تاریخی فیصلہ آسکتا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے گھر پر پولیس نے ڈاکا ڈالا، قیمتی اشیاء پولیس نے چوری کیں،آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے،فون کے پاسورڈ پولیس کو دیدییہیں، 23 فروری کو مری جاوں گا،امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی،صدرعارف علوی نے اپنا حق ادا کردیاہے،شیخ رشیدملک میں انتخابات نہیں ہونے تو خانہ جنگی ہوگی،مریم نواز نے کہاان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟، انہوں نے کہاکہ 22 فروری کو گرفتاری دینے کیلئے تیارہوں،معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں، لیکن ڈھول حکومت کے گکے میں لٹکا رہیگا۔