5 یونیورسٹیوں کے وی سی کی اپ گریڈیشن درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہو ر ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پانچ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی میرٹ لسٹ کو اپ گریڈ کرنے کیلئے دائر درخواست چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے جسٹس شجاعت علی خان کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔
عدالت نے قرار دیا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں جسٹس شجاعت علی خان کے روبرو زیر التواء ہیں۔ جسٹس شجاعت علی خان ہی یہ درخواست بھی سماعت کریں تو بہتر ہے۔