• news

ادھار پر تیل اور ایل این جی کی فراہمی پاکستانی وفدآذربائیجان پہنچ گیا


باکو (این این آئی)آذربائیجان سے تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ادھار پر خریداری کے لیے بات چیت کرنے پاکستانی وفد باکو پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں آذربائیجان پہنچا ہے۔
، سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود بھی وفدکے ہمراہ ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان آذربائیجان سے ادھار پر تیل اور ایل این جی کی فراہمی پر بات کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان آذر بائیجان سے ماہانہ ایک ایل این جی کارگو خریدنا چاہتا ہے، پاکستانی حکام آذربائیجان کی ریاستی کمپنی سوکار سے بات چیت کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن