• news

ترک زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے  پہلی  پاکستانی ریسکیو ٹیم واپس پہنچ گئی 


لاہور  (آئی این پی ) ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے گئی پہلی پاکستانی ریسکیو ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے 13 روزتک مختلف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ 47 رکنی الخدمت فانڈیشن ریسکیو ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر پہنچی جہاں ترک قونصل جنرل امیراوزبے نے ٹیم کا استقبال کیا۔ ترک قونصل جنرل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ترک عوام کی بھرپور امداد کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں، پاکستان نے فوری رسپانس دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
 ریسکیورز کے مطابق ٹیم نے 6 زندہ افراد اور 56 میتوں کو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں سے نکالا۔

ای پیپر-دی نیشن