خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملک کے40 فی صد پولٹری فارمز بند
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملک کے40 فی صد پولٹری فارمز بند ہو گئے ہیںجس کی وجہ سے مارکیٹ میں800ملین مرغیوں کی سپلائی نہیں ہو سکے گی ،آئندہ ہفتوں میں مرغی کا ریٹ مذید بڑھے گا ،پولٹری انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت مارکیٹ مین مرغی کی سپلائی چین متاثر ہونے کی سب سے بڑی وجہ خام مال پروٹین سورس دستیاب نہین ہے ،جس کا اہم حصہ سویابین مین ہے ،حکومت سویا بین سینڈ کو درآمد نہیں کرنے دیتی کبکہ سویابین میل اس وقت بہت ہی کم مقدار میں مل رہا ہے اور بہت ہی مہنگا ہے ،مال نہ ملنے کی وجہ سے قریبا ہر روز پولٹری فارمز بند ہو رہے ہیں اور غذا تیار کرنے والے کارخانے اپنی گنجائیش سے کہیں کم پر کام کر رہے ہیں،زارئع کا کہنا تھا کہ حکومت کو فوری طور پر سویابین میل جی ایم اہ کو درآمد کرنے کی اجازت دیان چاہئے اور اس پر ریگولیتری دیوٹی کو ہٹایا جائے ،اس ڈیوٹی کی وجہ سے کچھ حلقوں کو فائدہ ہو رہا ہے اور اربوں ڈالر کی صنعت بند ہونے کے قریب جا چکی ہے ،جن حلقوں کے پاس سویابین میل ہے وہ کثیر منافع کما رہے ہیں،،ملک مین مرغی کی کل کھپت22ملین مرغی کی ہے ،ایک سنعت کو فائدہ دینیکے لئے دوسری کو تباہ کران کوئی سود مند پالیسی نہیں ہے ،سویابین میل کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دی جائے ۔