• news

 ایف بی آر عدالتوں میں مقدمات تیزی سے نمٹائے، مجلس قائمہ خزانہ


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینٹ کی مجلس قائمہ خزانہ نے ایف بی آر پر زور دیا کہ خاص طور پر مختلف عدالتوں میں مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کی کوشش کرے۔  اجلاس میںکمیٹی کو بتایا گیا کہ 31 دسمبر  تک ان لینڈ ریونیو سروس میں 76,349 زیر التواء مقدمات  ہیں ،ان  میں سے سے 63,655 مقدمات اپیلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کے ہیں۔ ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ وہ ان کیسز کے ریکارڈ کے لیے سیکرٹری اور وزیر قانون سے رجوع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے میٹنگز کی جا رہی ہیں اور زیر التواء  کو ختم کرنے کی تمام کوششیں کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن