• news

اسرائیل کی امریکہ کوآئندہ مہینوں میں نئی بستیوں کی اجازت نہ دینے کی یقین دہانی


تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ اسرائیل آیندہ مہینوں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی اجازت نہیں دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر سے جاری شدہ بیان میں کہاگیا کہ اسرائیل نے امریکاکومطلع کیا کہ وہ آیندہ مہینوں میں وہ پہلے سے منظورشدہ نو بستیوں کے علاوہ نئی بستیوں کی تعمیرکی اجازت نہیں دے گا۔نیتن یاہوکے مذہبی قوم پرست اتحاد نے 12 فروری کومقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی ان نوچوکیوں کودوبارہ فعال کرنے کی اجازت دی تھی جوحکومت کی منظوری کے بغیرتعمیرکی گئی تھیں۔فلسطینیوں نے اس اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور اس فیصلے کی مذمت کی تھی۔اس اقدام کی مغربی طاقتوں اوراسرائیل کے عرب شراکت داروں نے بھی مذمت کی ہے اور وہ ان تمام یہودی بستیوں کوغیرقانونی قرار دیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن