مسیحی برادری کے تہوار کے روز ملک میں انتخابی میدان سجانا مناسب نہیں: نسیم سہوترا
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب مینارٹی ونگ کے سینئر نائب صدر نسیم سہوترا نے صدر علوی کی طرف سے غیر آئینی طور پر پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے 9اپریل۔کی تاریخ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان میں مسیحی برادری کے مقدس دن ایسٹر کے تہوار کیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری اور بالخصوص مینارٹی ونگ وسطی پنجاب چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صدر علوی کی۔اعلان کردہ تاریخوں کو مسترد کر دیں۔مسیحی برادری کے تہوار کے روز ملک میں انتخابی میدان سجانا کسی بھی طرح بہتر نہیں ہو گا۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کسی لاڈلے کی ضد کی بجائے اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔