فیصل آباد: گھریلو رنجش پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھریلو رنجش پر مشتعل شخص نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ گوکھووال گلی نمبر کے رہائشی صدیق مسیح کے گھریلو حالات، غربت اور بے روزگاری کے باعث انتہائی خراب تھے، جس کے نتیجے میں گھریلو جھگڑے معمول تھے۔ گزشتہ روز صدیق مسیح کا اپنی بیوی عظمیٰ بی بی سے جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران صدیق مسیح نے مشتعل ہو کر کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی عظمیٰ بی بی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔