• news

 پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو ترجیح دی ہے: عبدالقادرشاہین 


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے پنڈی کے شیطان شیخ رشید کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے مطلق غیر اخلاقی زبان درازی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ خیراتی چندئے پر تعلیم اور اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ پکڑ کر سیاست کرنے والے شیطان کی فطرت سے پوری قوم آگاہ ہے کہ وہ آج کن کے اشاروں پر ناچ کر ملک اور اسکے اداروں میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، بھٹو بننے کا خواب دیکھنے اور نقلیں کرنے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا،انہوں نے کہا کہ آج شیخ رشید کی غیر اخلاقی بیان بازی انکی پرورش و تربیت کی عکاس ہے انکی بازاری گفتگو چاند پر تھوکنے کے مترادف ہارئے ہوئے جواری کی مانند ہے، اگر شیخ رشید نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اسکے وہ خود زمہ دار ہونگے تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو ترجیح دی ہے لیکن ایسی غیر اخلاقی بازاری زبان پر مزید خاموشی اختیار نہیں کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن