• news

ظفر وال: 2 سالہ بیٹی کی ماں کو سسرال والوں نے زہر دے کر  مار ڈالا


ظفروال (نامہ نگار) سسرالیوں نے بہو کو زہر اور تشدد کر کے مار ڈالا۔ تھانہ ظفروال کے موضع توگو بھٹیاں کی رہائشی سحر کی شادی چار سال قبل افضال کے ساتھ ہوئی اور اس کے بطن سے دو سالہ بیٹی ہے۔ سحر کا اکثر اپنے خاوند اور سسرالیوں کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔ کئی بار اس کو گھر سے نکال دیا گیا۔ متوفی کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ متوفیہ کے دیور راحت اور والدہ نے سحر کو زہریلی چیز کھلا کر مار ڈالا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن