• news

لنکن بورڈ کا وینندوہسرنگا کو این او سی جاری کرنے سے انکار 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے وینندو ہسرنگا کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پلاٹینم پک میں چنے گئے سری لنکن سپنر وینندو ہسرنگا کو بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا جس کے باعث وہ ایونٹ میں فرنچائز کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے ،قبل ازیں گزشتہ ہفتے کوشل مینڈس کو لنکن کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا جبکہ لاہور قلندرز نے انکے متبادل کھلاڑی شائی ہوپ کو سکواڈ میں جگہ دی۔ لاہور قلندرز کے کھلاڑی اور انگلش ٹیم کے آل رائونڈر لیام ڈاسن انجری کے باعث پی ایس ایل 8سے باہر ہو گئے، ڈاکٹرز نے ڈاسن کو 4سے 6ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے،لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق انگلش آل رانڈر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، سکین کے بعد انہیں 4سے 6ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے۔ انگلش آل رائونڈر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی،ٹیم انتظامہ نے بتایا کہ لیام ڈاسن آج وطن واپس پہنچیں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کیلئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ لاہور قلندرز کے افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے پاکستان پہنچ کر کراچی میں لاہور قلندرز کا سکواڈ بھی جوائن کر لیا۔ افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان پیر کی شب دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔ اور ٹیم کو جوائن کر لیا ۔راشد خان کی پاکستان آمد کے حوالے سے لاہور قلندرز نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن