• news

 آئی ایم ایف اسی ہفتے کے دوران معاہدے کا اعلان کرے گا، نوید قمر


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ آئی ایم ایف اسی ہفتے کے دوران معاہدے کا اعلان کرے گا، قرضے کی بحالی سے سرمایہ کاروں کو اعتماد ملے گا،آئی ایم ایف کے فنڈز کو غیر منجمد کرنے کے لیے درکار تمام اقدامات کیے ہیں۔ گفتگو میںوفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ معاہدے سے سرمایہ کاروں اور قرض دہندگان کو یہ اعتماد ملے گا کہ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہو رہی ہے، ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کی معاشی نمو 2024 کے مالی سال کے دوران 3.2 فیصد ہو جائے گی۔نوید قمر نے کہا کہ زرمبادلہ کے محدود ذخائر نے پاکستان کی درآمدات کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی صلاحیت کو محدود کر دیا، آئی ایم ایف ممکنہ طور پر پاکستان کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت پر اپنے عملے کی سطح کے معاہدے کا جلد اعلان کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام آغاز ہے، نہ کہ مستقل حل، سیلاب سے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، ملک میں درآمدات میں اضافے سے اس کے ذخائر میں اضافہ برآمدات کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

ای پیپر-دی نیشن