• news

ز یلنسکی کا عارف علوی کو فون یو کرائن جنگ پر اقوام مرحدہ کیلئے حما یت مانگ لی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ان کے یوکرائنی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اپنی گفتگو کے دوران دونوں صدور نے پاکستان اور یوکرائن کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ روس‘ یوکرائن جنگ کے تناظر میں ترقی پذیر دنیا کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ صدر زیلنسکی  نے صدر علوی کو یوکرائن کے دورے کی دعوت بھی دی۔ دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ مفاد کیلئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ صدر زیلنسکی  نے صدر علوی کو اپنے دس نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے روس‘ یوکرائن جنگ کے خاتمے کیلئے یو این جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر پاکستان کی حمایت کا کہا۔ صدر عارف علوی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ روس‘ یوکرائن جنگ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔  حکومت پاکستان کی طرف سے مجوزہ قرارداد کے مندرجات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن