• news

ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ‘ ایم کیو ایم نے9 حلقوں سے کاغذات واپس لے لئے 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ ذرائع کے مطابق 9 حلقوں سے ایم کیو ایم امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔ جن امیدواروں نے کاغذات واپس لئے‘ ان میں مصطفی کمال‘ ڈاکٹر فاروق ستار‘ محفوظ یار خان‘ ڈاکٹر صغیر احمد شامل۔ شیخ صلاح الدین‘ عبدالقادر خانزادہ‘ ریحان ہاشمی‘ عادل عسکری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وسیم آفتاب‘ شاکر علی‘ طلحہ احمد نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن