• news

بل منظور : امریکی شہر سیا ٹل ہندوئوں میں دات پات کے امتیاز پر پا بندی لگانے والا پہلا شہر


واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ میں سیاٹل ذات پات کے امتیاز کو غیرقانونی قرار دینے والا پہلا امریکی شہر بن گیا ہے۔ ریاست واشنگٹن کے صدر مقام سیاٹل کی سٹی کونسل نے شہر کے انسداد امتیازی قوانین میں ذات پات کو شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ بل پاس کر لیا گیا۔ ذات پات میں امتیاز کو غیرقانونی قرار دینے کی وجہ شہر میں ہندو نژاد آبادی میں ذات پات کی تقسیم ہے۔ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے متعدد گروپس کی جانب سے قوانین میں اس تبدیلی کی حمایت کی گئی تھی۔ امریکہ میں مقیم ہندوئوں کی جانب سے اس تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے ایک مخصوص برادری کو ہدف بنایا جا رہا ہے جس کے باعث  کمپنیاں اہم پوزیشنز پر ہندوئوں کو بھرتی نہیں کریں گی۔ سیاٹل سٹی کونسل کی رکن Kshama Sawant نے قوانین میں اس تبدیلی کو تجویز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری تحریک کیلئے تاریخی کامیابی ہے۔ اب اس تحریک کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانا ہوگا۔ 2016ء کے ایک سروے میں دریافت کیا گیا تھا کہ امریکہ میں ہر 4 میں سے ایک دلت کو زیادتی کا، جسمانی حملے کا سامنا ہوتا ہے جبکہ ہر 3 سے 2 نے بتایا کہ انہیں دفتر میں ذات پات کے امتیاز کا سامنا ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن