• news

 احسن اقبال سے سینئر نائب صدر مشرق وسطیٰ وشمالی افریقہ ایس اے پی کی ملاقات 


اسلام آباد(نا مہ نگار)ایس اے پی (SAP) کے سینئر نائب صدر مشرق وسطی اور شمالی افریقہ احمد الفیفی نے دورہ پاکستان کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)ڈاکٹر مختار احمد اور سیکریٹری ریلوے مظہر علی شاہ سے ملاقات کی۔ احمد الفیفی نے نٹ شیل گروپ کے زیراہتمام کراچی میں منعقدہ دی فیوچر سمٹ ((ٹی ایف ایس)کے چھٹے ایڈیشن میں بھی شرکت کی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال سے ملاقات میں ترقی کی رفتار میں تیزی لانے کے لیے پاکستان کی تکنیکی صلاحیت کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر احمد الفیفی کا کہنا تھا تجارتی ادارے اور سرکاری شعبے عوام کو مؤثر خدمات کی فراہمی کیلئے ایس اے پی کے بزنس سلوشنز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن