• news

ماہانہ،سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی  درخواست پر سماعت28 فروری کو ہو گی 


اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے کے۔ الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت 28 فروری 2023 کو کی جائے گی۔ 
ایف سی اے کی درخواست جنوری 2023 جبکہ کیو اے کی درخواست اکتوبر تا دسمبر 2022 کے دورانیے کے لیے دی گئی ہے۔کے الیکٹرک نے جنوری2023 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔ طے شدہ قواعد و ضوابط کے ایف سی اے کا ہر ماہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کو صارفین کے بلوں پر صرف ایک ماہ کے لیے لاگو کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں کے۔ الیکٹرک نے اکتوبر تا دسمبر 2022 کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے 7.366 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن