اوپن یونیورسٹی کا میٹرک‘ ایف اے اور آئی کام کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع
لاہور (اے پی پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے داخلوں کی تاریخ میں 7مارچ 2023 تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ توسیع کر دی ہے۔ ترجمان اوپن یونیورسٹی کے مطابق جاری طلبہ رجسٹریشن فیس بذریعہ سی ایم ایس آن لائن 21مارچ 2023 تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں۔