• news

الیکشن کمشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی مکمل کی جائے، ہائیکورٹ میں درخواست 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر لی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی مکمل کی جائے۔ پنجاب میں الیکشن کروانے کے حکم پر عمل نہ ہونے پر الیکشن کمشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے۔ عدالت نوٹس جاری کر چکی ہے مگر الیکشن کمشن نے اب تک حکم پر عمل نہیں کیا ہے۔ صدر نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا مگر الیکشن کمشن اس کو تسلیم نہیں کر رہا ہے۔ الیکشن کمشن نے گزشتہ روز پریس ریلیز جاری کی ہے جو کہ صریحا توہین عدالت ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت مزید دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے۔

ای پیپر-دی نیشن