• news

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اس سال پاکستان کا دورہ کر ینگے


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اس سال پاکستان کا دورہ کریں گے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ قازقستان کے صدر 20 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو ایک تاریخی دورہ ہو گا کیونکہ ان کے دورے کے دوران قازقستان اور پاکستان کے درمیان متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 20 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرزن کستافین نے اسلام آباد چیمبر کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان اس سال اپریل سے الماتی اور لاہور اور مئی سے الماتی اور کراچی کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کر رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اور عوامی روابط مضبوط ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن