کشمیر کا مقدمہ صرف پاکستان لڑ رہا‘ وزیراعظم آزاد کشمیر
کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہماری ماں بیٹیوں کے سر سے چادریں کھینچی جارہی ہے، عالم اسلام میں کشمیر کا مقدمہ صرف پاکستان لڑ رہا ہے، بھارت روز انسانی حقوق کے علمبرداروں کو چیلنج کرتا ہے، ہندوستان بے لگام گھوڑا بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لئے کراچی بار کی گراں قدر خدمات ہیں۔ پاکستان کے قیام کے 1956 کے آئین نے ہمیں نقصان پہنچایا۔ اب بھی وقت ہے کہ ملک آئین کے تحت چلایا جائے۔ اٹھارہویں ترمیم نے وفاق اور صوبے کے درمیان توازن کو خراب کیا۔