بھائی اینٹی کرپشن میں پیش، عثمان ڈار نے بیرونی ملک ہونے کے باعث مہلت مانگ لی
لاہور (خبر نگار) پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے بھائی اینٹی کرپشن کے آخری نوٹس کے بعد تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔ عثمان ڈار بیرون ملک ہونے کے سبب پیش نہ ہوئے۔ وکیل نے ان کے لئے 28فروری کا وقت مانگ لیا۔ ان پر من پسند افراد کو ٹھیکے دلوانے کا الزام ہے۔
ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار اور عامر ڈار اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کے سامنے سیالکوٹ میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار بیرون ملک ہونے کے سبب پیش نہ ہوئے۔ وکیل نے ان کے لئے 28فروری کا وقت مانگ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایم سی ایل، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں من پسند افراد کو ٹھیکے دلوانے کا الزام ہے۔