• news

ایران کا جوابی اقدام ، یورپی یونین اور برطانیہ کے 36 افراد ،اداروں پر پابندیاں عائد


تہران(اے پی پی)ایران نے یورپی یونین کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کے جواب میں   یورپی یونین اور برطانیہ کے 36 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔   ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ پابندیاں  دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے، ملکی معاملات میں مداخلت،تشدد اور بدامنی کو ہوا دینے  کے باعث عائد کی ہیں۔
 یاد رہے کہ  یورپی یونین کی کونسل نیپیر کو  ایران میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں متعارف کراتے ہوئے  مزید 32 نجی افراد اور 2 قانونی اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا۔15 فروری کو یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ 24 فروری کو یورپی یونین روس مخالف پابندیوں کے 10ویں پیکج کے فریم ورک کے اندر ایران کے خلاف پابندیوں کا ایک الگ سیٹ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے،جس میں وہ افراد اور قانونی ادارے شامل ہوں گے جو یورپی یونین کے مطابق روس کو ایرانی فوجی  سازوسامان  کی ترسیل میں ملوث ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن