رمضان شوگر ملز: لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کو عدالتی حکم کے باوجود لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی ہے۔ جسٹس شاہد کریم کے لارجر بنچ میں عدم شرکت کی وجہ سے کیس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے رمضان شوگر ملز چلانے کیلئے فوری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کر رکھی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ رمضان شوگر ملز نے لائسنس کے حصول کے لیے تمام شرائط پوری کیں مگر اس کے باوجود سیاسی بنیادوں پر لائسنس جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔