• news

نقیب قتل کیس، رائو انوار و دیگر کی بریت کیخلاف اپیل منظور


کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس کے ملزمان سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت منظورکرتے ہوئے پروسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے اور4ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔نقیب قتل کیس میں ایک بار پھر پیشرفت سامنے آئی ہے اور چند روز قبل ہی کیس میں بری ہونے والے سابق ایس ایس پی رائوانوار اور دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف مقتول کے بھائی کی اپیل سماعت کے لئے منطور کرلی گئی ہے۔رائو انوار اور دیگر کی بریت کے خلاف اپیل مقتول نقیب اللہ کے بھائی شیرعالم کی جانب سے جبران ناصر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی، جس میں استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو بری کر کے شواہد کو نظر انداز کیا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پروسکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے، اور 4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا، عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر رائوانوار سمیت 18 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن